
سوشل میڈیا پر ایک اور تہلکا مچ گیا سوشل میڈیا سائٹ فیس بک کمپنی نے آسٹریلیا میں پوسٹوں کے لیے ’لائیک‘ چھپانا شروع کر دیا ہے۔ اور اس کی وجہ جو سامنے آئی ہے کہ پوسٹ پر لائیک کو چھپانے کا کام کیا جا رہا ہے اور یہ آزمائش معاشرتی دباؤ کو کم کرنے کے لیے کی جا رہی ہے آسٹریلیا میں فیس بک صارفین دوسروں کی پوسٹوں پر ردعمل اور ویڈیو کے ویوز بھی نہیں دیکھ سکیں گے۔
فیس بک نے جو بیان جاری کیا ہے اس میں بتایا ہے کہ فیس بک کا یہ نیا قدم اس لیے ہے کہ وہ یہ دیکھ سکیں کہ لوگ اس نئے فارمیٹ سے کس طرح جُڑتے ہیں اور اس کے معاشرے پر کیسے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
فیس بک سوشل میڈیا کی مقبول ایپ دباؤ کا شکار ہو چکی ہے۔
آسٹریلیا کے ای سیفٹی کمشنر کے مطابق ملک میں ہر 5 میں سے ایک بچے کو سائبر بولیئنگ (آن لائن دھمکیوں) کا سامنا ہے، پچھلے سال اس مسئلے کو اس وقت قومی توجہ حاصل ہوئی جب ایک 14 سالہ لڑکی نے آن لائن دھمکیوں کی وجہ سے خودکشی کرلی تھی۔
اس واقعے کے بعد انسٹاگرام پر لائیکس چھپانے کے لیے آزمائش کا آغاز کیا گیا اور اس کی دیکھا دیکھی فیس بک کی جانب سے بھی یہ قدم اُٹھایا گیا۔
Advertisement
فیس بک آسٹریلیا کے حکام کا کہنا ہے کہ ہم لوگوں سے یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ پوسٹ پر لوگوں کے لائیکس کو چھپانے سے وہ مثبت محسوس کر رہے ہیں یا نہیں۔
فی الحال ابھی کوئی فیصلہ اعداد و شمار کے حوالے سے نہیں کیا گیا اس حوالے سے کسی تاریخ کا اعلان بھی نہیں کیا گیا کہ یہ آزمائش کا سلسلہ کب تک جاری رہ سکتا ہے۔
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
Advertisement