 
                                                                              ملالہ یوسفزئی کے آئی فون کے بارے میں ٹویٹ کرنے پر پاکستانی اداکارہ متیھرا نے ان پر تنقید شروع کر دی ۔
متھیرا نے سماجی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر ملالہ یوسفزئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی حالیہ صورتحال کے بجائے نئے آئی فون پو ٹوئیٹ کر رئی ہے جبکہ انہیں بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بات کرنی چاہیے تھی۔

متھیرا کی تنقید کرنے پرملالہ نے اب تک ٹوئیٹر پر کوئی جواب نہیں دیا ہے ۔
ایپل کمپنی کی جانب سے کیلیفورنیا میں آئی فون-11 پرو کی پروموشن کی تقریب کے اختتام پر ملالہ نے ٹویٹ کیا کہ جو کپڑے آج انہوں نے زیب تن کیے ہیں وہ آئی فون کے ٹرپل کیمرا سے غیر معمولی مشابہت رکھتے ہیں۔
Is this just a coincidence that I wore this dress on the same day as Apple iPhone 11’s launch #iPhone11 pic.twitter.com/k6s4WM4HKq
— Malala (@Malala) September 10, 2019
ملالہ کے کیمرے سے مشابہت رکھنے والے زیب تن کیے ہوئے کپڑوں کے بارے میں ٹویٹ پر پوری دنیا اور ان کے فالور کے جانب سے انہیں خاصہ تنقید کانشانہ بنایا جا رہا ہے۔
ملالہ کے ٹوئیٹ کےحوالے سے بہت سے لوگوں کا کہنا ہے کہ نئے آئی فون پر تبصرہ اور ٹویٹ کرنے کے بجائے بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں ڈھائے جانے والے مظالم پر بولنا چاہیے تھا۔
متیھرا کے جوابی ٹویٹ کے بعد کچھ لوگ ملالہ کے حق میں بات کرتے دکھائی دے رئے ہیں تو کچھ لوگ انہیں تنقید کا نشانہ بناتے دکھائی دے رہے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 