
برطانوی شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن اپنے منفرد اور سادہ انداز کی وجہ سے ٹوئٹر کا ٹرینڈ بن گئے۔
14 اکتوبر کی رات برطانوی شاہی جوڑا پانچ روزہ دورے پر پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد پہنچا تو شہزادی کیٹ ہلکے نیلے رنگ کا لباس پہنے ہوئے تھیں جسے سوشل میڈیا کے صارفین نے بہت پسند کیا اور ان کے کپڑوں کی تعریف کی۔
Kate Middleton is so graceful, very classy.
I’m so in love with her color choices❤#RoyaltourPakistan#RoyalsVisitPakistan pic.twitter.com/M4YcyWjqoJ— ZARAH 🇵🇰 (@Zarahdogar) October 16, 2019
دورہ پاکستان کے موقع پر شہزادی کیٹ ایک سے زائد ڈیزائنروں کے بنائے ہوئے کپڑے پہن رہی ہیں جن میں ایک پاکستانی ڈزائنر ماہین خان بھی شامل ہیں۔
https://twitter.com/AneebIlyas925/status/1184278008976293888
ماہین نے بتایا کہ مجھے فخر ہے کہ میں نے بہت سی جانی پہچانی ہستیوں کے لیے کپڑے ڈیزائن کیے ہیں اور آج شہزادی کیٹ نے بھی میرا ڈیزائن کردہ سوٹ پہنا ہے۔
ماہین خان کہتی ہیں کہ شہزادی کیٹ کو سادہ، کلاسک اور خوبصورت لباس پہننا اچھا لگتا ہے،میں نے پاکستان کے موسم کو مد نظر رکھتے ہوئے ان کے کپڑے ڈیزائن کئے ہیں۔
مزید یہ کے اب تک کے دورے میں شہزادی کیٹ پاکستانی لباس شلوار قمیض پہنے ہی دکھائی دی ہیں۔
برطانوی شہزادے کی شیروانی کی بات کی جائے تو ان کے ڈزائنز نوشے میاں ہیں اور انہوں نے شہزادے کی شیروانی تیارکی جبکہ شہزادی نے جیولری ڈزائنر انیتا کا نکلیس پہنا ۔
https://twitter.com/SAADMAH41690034/status/1184299464879726592
دوسری جانب پاکستان مونومینٹ پر برطانوی ہائی کمشن کے خصوصی عشائیے میں شرکت کے لئے برطانوی شاہی جوڑہ برقی قمقموں سے سجے رکشے میں پہنچا۔
پاکستان مانومینٹ کو خصوصی طور پر سجایا گیا ہے جس میں شوبز اسٹارز سمیت وزراء اور اعلی سیاسی و سماجی شخصیات نے بھی میں شرکت کی۔
برطانوی شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن نے ایس او ایس ولیج کا دورہ کیا اور وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد کیٹ مڈلٹن اورشہزادہ ولیم نے پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر کے زیر اہتمام یادگار پاکستان پر رنگا رنگ تقریب میں شرکت کی جہاں ان کےاستقبال کے لئے ایک خوبصورت داخلی دروازہ بنایا گیا تھا ۔
علاوہ ازیں برطانوی شہزادہ ولیم اورشہزادی کیٹ مڈلٹن چترال پہنچ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق برطانوی شاہی جوڑاہیلی کاپٹرمیں کوہ ہندوکش کے خوبصورت نظاروں سے لطف اندوزہوا، برطانوی شہزادے اور شہزادی کو اس موقع پرروایتی ٹوپی بھی پہنائی گئی جبکہ شہزادہ ولیم کو روایتی چغہ اور شہزادی کیٹ کو شال کا بھی تحفہ دیا گی۔
سوشل میڈیا صارفین نے ان کے مشرقی انداز پرتعریفوں کے پل باندھ دئیےاور کہا کہ ایسا لگ رہا ہے کہ ڈیوک اور ڈچز آف کیمبرج کا پاکستان میں بہت اچھا وقت گزر رہا ہے۔
I feel proud to be custodian of such a beautiful culture and heritage.The elegance of our dresses&the charm of these colours has no parallel.
"Pakistan naturals" 🇵🇰 🇬🇧#RoyalsVisitPakistan pic.twitter.com/HyR2EwKpmK— Sadaf Yasir Khan (Official) (@Im_SadafYasir) October 16, 2019
یاد رہےکہ برطانوی شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن کےرکشے میں سفر کرنا عوام نے بہت پسند کیا اور ٹوئٹرپران کے اس انداز کوبے حد سراہا ۔
اس سے قبل سے قبل شاہی خاندان کے کچھ افراد بشمول ملکہ برطانیہ اور شہزادہ ولیم کی والدہ لیڈی ڈیانا اور والد شہزادہ چارلس بھی پاکستانی دورہ کر چکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News