ٹک ٹاک گرل حریم شاہ کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا، ویڈیو وائرل ہونے کے بعد وزرات خارجہ نے معاملے کی تحقیقات کا نوٹس لے لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزارت خارجہ کے کمیٹی روم میں خاتون کی ٹک ٹاک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ، ویڈیو حریم شاہ نے وزارت خارجہ کےاہم بورڈروم میں صدارتی چیئر پر بیٹھ کر بنائی۔
سوشل میڈیا پر ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد وزارت خارجہ نے حریم شاہ کی اہم کمیٹی روم تک رسائی کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
اس بات کا پتہ چلایا جا رہا ہے کہ خاتون کس افسر کی کلئیرنس کے بعد دفتر خارجہ میں داخل ہوئیں۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کا ریکارڈ دیکھا جا رہا ہے۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج میں صاف ظاہر ہے کہ خاتون افسر کی کلئیرنس کے بعد دفتر خارجہ میں داخل ہوئیں، لیکن واقعہ کی مزید تحقیقات کی جارہیی ہے۔
اپنے بیان میں حریم شاہ کا کہنا تھا کہ انھیں ویڈیو بناتے ہوئے کسی نے نہیں روکا، میں نے وہاں موجود ایک شخص سے کہا کہ میری ویڈیو اور تصویر بنا دیں تو اس نے میری مدد کی۔
حریم شاہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں نے کوئی غلط کام نہیں کیا۔ میرے خیال میں تصویر اور ویڈیو بنانا کوئی غلط بات نہیں ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
