
کوئٹہ سمیت بلوچستان کے تمام سرکاری تعلیمی اداروں میں موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی۔
ضلعی آفسرتعلیم کوئٹہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ضلع کوئٹہ کے تمام اسکولوں کے پرنسپلز ،ہیڈ ماسٹرز اور ہیڈمسٹریس کو تائید کی گئی ہے کہ سرکاری اسکولوں میں دوران کلاس اساتذہ کے موبائل فونز استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ جبکہ کلاس رومز میں اساتذہ کے لئے کرسی اور ٹیبل رکھنے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔
اس کےعلاوہ دورانِ کلاس موبائل فون استعمال کرنے والے اساتذہ کے خلاف کارروائی ہوگی۔
اعلامیہ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سیکریٹر ی ثانوی تعلیم بلوچستان نے پچھلے ماہ کوئٹہ کے تعلیمی اداروں کا دورہ کیا جہاں انھیں اساتذہ غیر نصابی سرگرمیوں میں مصروف پائے گئے۔
صوبائی محکمہ تعلیم کے ترجمان کے مطابق یہ اقدام تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے لئے کیا گیا ہے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News