
کراچی میں وفاقی ارردو یونیورسٹی کے وائس چانسلرپرطلبہ تنظیم کی جانب سےحملہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کےمطابق وفاقی اردو یونیورسٹی کےوائس چانسلرڈاکٹرالطاف حسین کوطلباء تنظیم نےتشدد کا نشانہ بنایا۔
زرائع کےمطابق وائس چانسلرکےآفس سےنکلتےہی طلباء تنظیم نےگاڑی روک دی،آدھے گھنٹے تک وائس چانسلر اپنی گاڑی میں محصوررہے۔
طلباء نے وائس چانسلر کوزبردستی گاڑی سےنیچے گھسیٹااورلاتوں گھونسوں کی بارش کرتے ہوئے وائس چانسلر کےکپڑے پھاڑدیئے۔ وائس چانسلر زمین پر پڑے رہے۔
وائس چانسلر الطاف حسین کو پی ایس ایف (پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن) نے تشدد کانشانہ بنایا۔ جبکہ پولیس اہلکار تماشا دیکھتےرہےاورشدت پسند تنظیم کے کارکن وائس چانسلر کو مارتے رہے۔
وائس چانسلر پر تشدد کےواقعے کے بعداساتذہ میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے،اساتذہ نےاردو یونیورسٹی کےتمام کیمپس میں کلاسز کابائیکاٹ کردیا ہے،
جبکہ آج ہونے والے تمام امتحانات ملتوی کردئیےگئےہیں۔
دوسری جانب جامعہ اردو میں آج پیش آنے والے واقعے پرانجمن اساتذہ جامعہ کراچی نے ردعمل پر غم وغصہ کااظہار کیا ہے ۔ اساتذہ تنظیم کاکہنا ہے کہ یونیورسٹی میں پیش آنے والے واقعہ افسوس ناک ہے۔ تنظیم کی بدسلوکی اور پرتشدد کاروائیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔
انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کامزیدکہنا تھا کہ ایسے عناصر کے ملک بھر کی جامعات میں داخل ہونے پر پابندی لگائی جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News