
فیس بک پر صحابہ کرام کے حوالہ سے توہین آمیز پوسٹ شیئر کرنے کے مقدمے کا عدالت نے فیصلہ سنا دیا۔
تفصیلات کے مطابق حال ہی میں فیس بک پر صحابہ کرام کے حوالہ سے توہین آمیز پوسٹ شیئر کی گئی تاہم ملزم کے اعترافِ جرم کی روشنی میں عدالت نے تین سال قید سخت اور 20 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی ہے۔
یاد رہے کہ ملزم بلال حیدر کو سی ٹی ڈی جہلم نے گرفتار کر کے 2 اکتوبر 2019 کو مقدمہ درج کیا تھا۔
صحابہ کرام کے حوالہ سے توہین آمیز پوسٹ کے معاملے پر فیصلہ انسدا دہشگردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک کے جج شوکت کمال ڈار نے سنایا ہے۔
اس قبل بھی ایسے واقعات سوشل میڈیا پر دیکھے گئے ہیں،سوشل میڈیا کو عوام کو گمراہ کرنے کا ذریعے بنایا جا رہا ہے سیدھی سادھی عوام کو گمراہ کرنے کے لئے قرآنی آیات اور احادیث کا سہارا لیا جا رہا ہے اور نصوص کا مفہوم توڑمروڑ کے پیش کیا جا رہا ہے، اس کے ذریعہ ایک فرقے والا دوسرے فرقے پہ بری طرح حملہ کرتا ہے اور اس کی آڑ میں سنت کا مذاق اڑایا جاتا ہے ۔
یہاں تک کہ بعض منسوب جھوٹی باتوں میں کتب احادیث کا بھی حوالہ دے دیا جاتا ہئے اور یہی نہیں بلکہ اچھے اچھے لوگوں کو چکمہ دینے کے لئے صحیح بخاری اور صحیح مسلم تک کا حوالہ بھی دیا جاتا ہے جبکہ یہ چیز وہاں موجود نہیں ہوتی اور ان سب سے انتشارپیدا ہوتااور پھر غلط تاثر جنم لیتا ہے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News