
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہمایوں سعید نے عدنان صدیقی کو ایک ایورارڈ شو میں زور دار تھپڑ رسید کیا جس کہ بات عدنان صدیقی لڑکھڑا گئے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہمایوں سعید عدنان صدیقی کو اپنے پاس بلاتے ہیں اور یہ بتانے لگتے ہیں کہ تھپڑ مارتے وقت دونوں کے درمیان کتنا فاصلہ ہونا چاہیے۔ عدنان صدیقی ہچکچاہٹ کا شکار دکھائی دیتے ہیں جس پر ہمایوں سعید ان سے کہتے ہیں کہ “ڈرامے میں تو بڑے تمیز سے تھپڑ کھایا تھا”۔ یہ کہنے کے بعد ہمایوں سعید عدنان صدیقی کے منہ پر ایک زوردار تھپڑ رسید کرتے ہیںجس کے نتیجے میں عدنان صدیقی لڑکھڑا جاتے ہیں۔ یہ ویڈیو دراصل ان دونوں نے مزاق کے طور پر بنائی لگتی ہے۔
https://www.instagram.com/p/B5UUyIlHVUG
پاکستان شوبزانڈسٹری کے نامور ترین نام ہمایوں سعید، عدنان صدیقی اورعائزہ خان کی دل کوچھوجانےوالی اداکاری میں بننے والا ڈرامہ ’میرےپاس تم ہو‘ اس وقت پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی تاریخ کےبہترین سیریل کے طور پرسامنے آیا ہے۔
ایک جانب ڈرامےکی کہانی اور بہترین اداکاری نےلوگوں کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی ہیں تو دوسری طرف ڈرامے کے کرداروں پربھی کئی سوال اٹھ گئے۔
ڈرامے کی ہفتے کےروزنشر ہونے والی تازہ قسط میں اداکار ہمایوں سعید جو کہ دانش کاکردار نبھارہے ہیں کی جانب سے بولے گئے ایک مکالمے’دو ٹکے کی عورت‘ نےسوشل میڈیاپرطوفان پرپا کردیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News