
محبت کی لگن سچی ہو تو سات سمندر پار کر کے بھی محبوب پایا جا سکتا ہے۔ ایسی ہی ایک محبت بورےوالا کےرہائشی جاوید اقبال کو نصیب ہو ئی۔
جرمنی کے شہر ہینوور کی رہائشی لڑکی مقامی نوجوان کی محبت میں گرفتار ہو کر پاکستان پہنچ گئی۔ جرمن لڑکی ہیلر نے اسلام قبول کرلیا اور اسلامی نام تانیہ جاویدرکھ لیا۔
بورے والا مجاہد کالونی کے رہائشی جاویداقبال کے ساتھ ٹیوٹر پرمحبت پروان چڑھی، اسلامی تعلیمات اورجاویداقبال کے اخلاق سے متاثرہو کرجرمن لڑکی نے اسلام قبول کرنے کا فیصلہ کیا۔
تانیہ جاوید جرمنی میں پرنٹنگ کے شعبہ میں ٹیکنیکل انجیئنرجبکہ جاوید اقبال لاہورمیں پلمبر ہے۔ تانیہ جاوید چند روزقبل جرمنی سے پاکستان پہنچی اور نکاح کرلیا۔
تانیہ نے اپنے بیان میں بتایا کہ بورے والا کے رہائشی جاوید اقبال کے ساتھ ٹیوٹرپر دو سال قبل رابطہ ہوا جو ابتدائی طور پربات چیت تک محدود رہا بعد ازاں آہستہ آہستہ محبت پروان چڑھتی گئی اور میں نے اسلام قبول کر کے جاوید اقبال کے ساتھ شادی کا فیصلہ کرلیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News