Advertisement
Advertisement
Advertisement

لاہور کے سرکاری اسپتال کے واش روم میں بچے کی پیدائش

Now Reading:

لاہور کے سرکاری اسپتال کے واش روم میں بچے کی پیدائش

لاہور کے سرکاری  اسپتال میں ناجائز بچے کی واش روم میں پیدائش ہوئی ہے، اسپتال انتظامیہ نے بچے کو جان سے  مارنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے شادباغ کی رہائشی خاتون نےکوٹ خواجہ سعید اسپتال کے کو واش روم میں بچےجنم دیا اور پیدائش کے بعد خاتون نے بچے کو واش روم میں لگی ٹینکی میں ڈال کر مارنے کی کوشش کی ۔

  ذرائع کا کہنا ہے  کہ اسپتال میں موجود خاتون سویپر نے شورمچاتے ہوئے گارڈز کے ساتھ مل کر واش روم میں موجود پانی والی ٹینکی سے بروقت طبی امداد دے کر بچا لیا اور بچے کو فوری طور پر ایمرجنسی شفٹ کر دیا ۔

 پولیس کی جانب سے ڈاکٹر فہد خان کی مدعیت میں تھانہ گجر پورہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

 کوٹ خواجہ سعید اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر اکبر علی بھٹی نے اپنے بیان میں کہا کہ کوٹ خواجہ سعید اسپتال میں واش روم میں غیر قانونی طور پر بچہ پیدا کرنے کا واقع ہوا ہے۔

Advertisement

  کوٹ خواجہ سعید اسپتال کے ایم ایس نے یہ بھی کہا کہ نومولود بچہ ،بچوں کی  ایمرجنسی کی نرسری میں زیرِ علاج ہے ۔ بچے کی حالت اب خطرے سے باہر  ہے اوراسے انکیو بیٹر میں رکھا گیا ہے۔

پاکستان میں بچے کی پیدائش پر اب باپ کو بھی چھٹیاں ملیں گی

 کوٹ خواجہ سعید اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر اکبر علی بھٹی نے مزید کہا کہ اس واقعے کی اطلاع تھانہ گجر پورہ کی دے دی گئی ہے ۔  انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اسپتال انتظامیہ نے  واقعے کی ملزمہ مہوش نامی خاتون اور اسکی بہن کو پولیس کے حوالے کر دیا ہے،  پولیس  نے  ایف آئی آر درج کرکے قانونی کارروائی کردی  ہے۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ مہوش نامی 18سالہ خاتون اسپتال میں ڈلیوری کے لیے آئی، مریضہ کو اسپتال کے سینیٹریورکرعلی اور ثوبیہ کےتعاون سے داخل کیا گیا۔

دریں اثنا لاہور کے سرکاری  اسپتال میں ناجائز بچے کی  واش روم میں  پیدائش  اور پیدائش کے بعد خاتون کی بچے کو  مارنے کی کوشش کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر گردش کرہی ہے ۔

Advertisement

 گردش کرنے والی ویڈیو میں خاتون کی جانب سے بچے کو پلاسٹک کے شاپنگ بیگ میں لپیٹ واش روم کی پانی والی ٹینکی میں پھینکتے دیکھا جا سکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
پاکستان کی سفارتکاری نئے اعتماد اور استحکام کے دور میں داخل ہو چکی ہے، خواجہ آصف
غزہ کیلیے فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر