
ایک کے بعد ایک بیماری انسانوں پر پڑنے لگی بھاری، چمگادڑ کے بعد اب چوہے سے ایک نئی بیماری کا انکشاف ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چوہے سے پیدا ہونے والی ایسی بیماری سامنے آگئی ہے جس نے طبی ماہرین کو حیران کردیا ہے۔
طبی ماہرین کے مطابق چوہے جگر کی بیماریوں کا باعث بننے لگے ہیں، پہلی بار انکشاف ہوا ہے کہ چوہے سے نکلنے والا وائرس انسانی جگر کو متاثر کرتا ہے۔
طبی ماہرین نے اس وائرس کو ایچ ای وی کا نام دیا ہے۔
مائیکرو بایولوجسٹ ڈاکٹر سدھارتھ کا کہنا ہےکہ ان کے لیے یہ حیرت انگیز تھا کہ چوہے سے انسانی جگر میں ہیپاٹائٹس ای جنم لے رہا ہے۔
ڈاکٹر سدھارتھ کے مطابق یہ کہنا مشکل ہے کہ ایچ ای وی وائرس کس طرح انسانی جسم میں داخل ہوتا ہے،تاہم ابتدائی طور پر کہا جا سکتا ہے کہ گندا پانی پینے سے یہ وائرس انسانی جسم میں منتقل ہوسکتا ہے۔
ایچ ای وی سے متاثرہ کئی مریض سامنے آچکے ہیں جن میں سے زیاد تر کا تعلق ہانگ کانگ سے ہے۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ابھی یہ اندازہ لگانا مشکل ہے کہ یہ وائرس کتنی دیر میں انسانی جگر کو کمزر کرتا ہے۔
طبی ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس سے وہ ممالک زیادہ متاثر ہو سکتے ہیں جہاں چوہوں کی بہتات ہے یا جو چوہوں کو خوراک کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔
ڈاکٹرزکا کہنا ہے کہ ابھی تک اس وائرس کی کوئی ویکسین بھی تیار نہیں ہوئی تاہم اس پر کام شروع کردیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News