Advertisement
Advertisement
Advertisement

سوشل میڈیا طالبات کو انصاف دلانے میں کامیاب

Now Reading:

سوشل میڈیا طالبات کو انصاف دلانے میں کامیاب

اسکول میں طالبات سے جنسی ہراسانی کرنے والے اساتذہ کو سوشل میڈیا نے بے نقاب کردیا ہے۔

لاہور کے نجی اسکول میں طالبات کی جانب سے اساتذہ پر جنسی ہراسانی کا الزام عائد کیا گیا تھا جس پر ایکشن لیتے ہوئے نجی اسکول نے 4 اساتذہ کو فارغ کردیا ہے۔

سوشل میڈیا کے ذریعے طالبات کی جانب سے نجی اسکول کے چار اساتذہ پر جنسی ہراسانی اور غیرمہذب تصاویر بھیجنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

طالبات نے سوشل میڈیا کے ذریعے اس بات کا بھی انکشاف کیا کہ متعدد بار اسکول انتظامیہ کو اساتذہ کے متعلق شکایت کی گئی مگر ایکشن نہیں لیا گیا۔

طالبات کا کہنا تھا کہ اساتذہ کی جانب سے انہیں غیر مہذب میسجز کرنا، کلاس میں غلط طریقے سے ہاتھ لگانا شروع کردیا تھا جس سے تنگ آکر اساتذہ کے خلاف سوشل میڈیا پر پوسٹ کی۔

Advertisement

اس سے متعلق اسکول ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ اسکول انتظامیہ نے طالبات کی شکایت پر چاروں اساتذہ کو فارغ کردیا ہے، چاروں اساتذہ کے خلاف اسکول انتظامیہ نے جامع انکوائری شروع کردی ہے۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر نجی اسکول کی طالبات کے جنسی ہراسانی کے الزام پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی ہے ، تحقیقاتی کمیٹی میں تین سرکاری تعلیمی افسران شامل ہیں۔

گورنمنٹ اسلامیہ ہائی اسکول کینٹ کے پرنسپل کمیٹی کے کنونیر مقرر، دو ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران بھی کمٹی کا حصہ ہیں، تحقیقاتی کمیٹی تین روز میں تمام معلومات جمع کروائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ریحام خان کی نئی پارٹی کا لوگو امریکی ہوم ڈیپارٹمنٹ سے متاثر یا نقل شدہ؟ سوشل میڈیا پر نئی بحث
غار میں پکا پرانا پنیر سونے سے بھی زیادہ مہنگا، جانیے حیران کن قیمت
پُراسرار آسمانی شے، خاتون کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی
سانحہ سوات؛ ہیلی کاپٹر نہ آیا، قیمتی جانیں چلی گئیں، خیبرپخوتنخوا حکومت پر کڑی تنقید
نوجوانوں کا خبروں کے لیے سوشل میڈیا پر انحصار بڑھ رہا ہے: رائٹرز انسٹی ٹیوٹ کی رپورٹ
یوٹیوب، سوشل میڈیا اور آن لائن سروسز سے کمائی پر ٹیکس عائد، نیا قانون نافذ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر