Advertisement

ورزش کے بغیر بھی وزن کم کیا جا سکتا ہے

اضافی چربی، اضافی وزن یا موٹاپا، اگر آپ بھی ان مسائل سے دوچار ہیں تو اب وقت آگیا ہے کہ آپ ان سے اپنی جان چھڑائیں لیکن ورزش کے بغیر جوکہ اب ممکن ہے۔

وزن کم کرنے کیلئے جتنے بھی طریقے بتائے جاتے ہیں ان میں ورزش کا کلیدی کردار ہوتا ہے لیکن اگر آپ ورزش سے نفرت کرتے ہیں اور وزن بھی کم کر نا ہے تو کیا ہوگا؟

آج  ہم ایسے طریقوں کا ذکر کریں گے جن پر عمل کر کے ورزش کے بغیر وزن کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

مدھم روشنی اور کم شور میں کھانا کھائیں ایک تحقیق کے مطابق جو لوگ زیادہ روشنیوں اور شور والے ہوٹل میں کھانا کھاتے ہیں وہ ایسے لوگوں کی نسبت زیادہ خوراک استعمال کرتے ہیں جو پرسکون اور مدھم روشنی میں کھانا کھاتے ہیں۔

تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ روشنی مدھم رکھنے سے کھانے کی رفتار کم رہتی ہے اور کھانا ٹھنڈا ہونے سے ہم جلدی ہاتھ کھینچ لیتے ہیں۔

Advertisement

 ٹھنڈے کھانے کی نسبت گرم کھانا زیادہ کھایا جاتا ہے جو موٹاپے کا سبب ہے۔

چھوٹے برتن کا استعمال عام طور پر جو پلیٹس کھانے کیلیے استعمال کی جاتی ہیں ان کا سائز11 یا 12 انچ ہوتا ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر پلیٹ کا سائز کم کر کے 10 یا نو انچ کر دیا جائے تو ہم اپنی خوراک میں 23 فیصد کمی لا سکتے ہیں۔

پلیٹ کے ساتھ ساتھ اسی طرح اگر ہم اپنی چمچ کا سائز بھی کم کر لیں تو خوراک میں 14 فیصد مزید کمی لائی جاسکتی۔

 تحقیق کے مطابق ہر انسان کو روزانہ آٹھ گھنٹے کی نیند لینی چاہیے تا کہ بھوک اور پیاس کے احساس کو کنٹرول کرنے کے ذمے دار ہارمونز کا نظام درست رہے۔

 پروٹین سے بھرپور ناشتہ کرنا چاہیے جو سارا دن بھوک کنٹرول کرنے میں مدد کرے، ناشتے میں انڈے ، دہی یا مونگ پھلی کے مکھن کا استعمال کریں، کھانے میں تین گھنٹے سے زیادہ وقفہ نہ  دیں اور ہمیشہ تھوڑا تھوڑا کھائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایواکاڈو کھانے کا یہ فائدہ آپکو حیران کردے گا
سائنسدانوں نے نمک اور پانی کی مدد سے ایک فعال انسانی دماغی خلیہ تیار کرلیا
وہ کھانے جو آپ کی زندگی کو خطرے میں ڈال سکتے ہیں!!!
غصہ کرنے سے جسم پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
بجپن میں تازہ پھلوں کا رس مستقبل میں کن امراض سے بچا سکتا ہے؟
یہ عام سا عمل حیات کو مختصر کرنے والے جین پر مثبت اثر ڈالتا ہے، تحقیق
Advertisement
Next Article
Exit mobile version