
بچے ہو یا بڑے آج کل ہر انسان اسمارٹ فون کا بھرپور استعمال کرتا ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ سونے سے قبل اسکرین کا استعمال کس حد تک نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے؟
ریسرچ رپورٹ کے مطابق سونے سے قبل فون یا کسی ڈیوائس کی اسکرین کو دیکھنے سے پتلیاں تیز روشنی سے متاثر ہوتی ہیں۔
جس کے نتیجے میں نیند میں مدد دینے والے ہارمون میلاٹونین بننے کے عمل میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہے۔
بہتر یہ ہے کہ سونے سے آدھے گھنٹے قبل اسکرینوں کو خود سے دور کردیں۔
ایک تحقیق کے مطابق 2050ء تک دنیا کی نصف آبادی کونظرکی کمزوری کاچشمہ پہننے کی ضرورت ہوگی اور اس تشویشناک رجحان کی وجہ ہمارے اسمارٹ فونزہوںگے۔
تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ 1995 سے 2018 تک کا ڈیٹا اکھٹا کیا گیا ہے جس سے علم ہوا کہ نظرکی عینک کا استعمال کرنے والےافراد کی تعداد میں کافی حد تک اضافہ ہوا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News