Advertisement
Advertisement
Advertisement

چیز اصلی ہے یا جعلی، 5 نشانیاں بتادی گئیں

Now Reading:

چیز اصلی ہے یا جعلی، 5 نشانیاں بتادی گئیں
چیز اصلی ہے یا جعلی

آج کے دور میں ہر چیز کی نکل کر کے اسے اصل کی شکل دینا بہت آسان ہوگیا ہے اور اس میں ہماری ٹیکنالوجی کا بہت بڑا کمال ہے۔

ٹیکنالوجی کے استعمال سے کوئی بھی جعلی مصنوعات باآسانی اور نہایت نفیس انداز میں تیار کرلی جاتی ہے کہ اصل اور نقل میں فرق کرنا خاصہ مشکل ہوجاتا ہے۔

یہاں اصل اور نقل کے درمیان واضح فرق کے لئے 5 نشانیاں موجود ہیں۔

ایڈرس موجود نہ ہونا:

جعلی مصنوعات کے اوپر کبھی بھی ایسی تفصیلات نظر نہیں آئیں گی جن کی مدد سے آپ پروڈکٹ بنانے والی کمپنی تک پہنچ سکیں۔

Advertisement

ان پر نہ تو کوئی رابطہ نمبر ہوگا اور نہ ہی کوئی ای میل ایڈریس موجود ہوگا۔

اشیا کی کمی:

کمپنیاں اپنے صارفین سے ان اضافی اشیاﺀ پر انتہائی توجہ دینے کو کہتی ہیں جو وہ اپنی پروڈکٹ کے ساتھ فراہم کرتی ہیں۔

مثال کے طور پر موبائل کے ساتھ ملنے والا چارجر٬ ہینڈ فری اور معلوماتی کتابچہ وغیرہ اور مزید اس کے ساتھ پروڈکٹ کا وارنٹی کارڈ بھی لیکن جعلی مصنوعات کے ساتھ یہ تمام اشیاﺀ موجود ہی نہیں ہوتی ہیں یا پھر ان میں سے کوئی نہ کوئی شے ضرور کم ہوتی ہے۔

معیار:

جب بھی آپ موبائل فون خریدیں تو یہ جاننے کی کوشش ضرور کریں کہ وہ جعلی ہے یا کہ اصلی شناخت کے دوران اس بات پر بھی نظر رکھیں کہ موبائل فون کی اسکرین کتنی روشن ہے کیونکہ جعلی آئی فون کی اسکرین اس موقع پر کچھ زیادہ ہی روشن ہوتی ہے۔

Advertisement

لوگو کی سمت:

عام طور پر برانڈ اپنے لوگو اپنی پروڈکٹ پر ایک مخصوص جگہ پر منفرد فونٹس اور سائز کے ساتھ استعمال کرتے ہیں۔

اس کے برعکس جعلی کمپنیاں ان چیزوں پر بالکل دھیان نہیں دیتیں اور اس طرح آپ باآسانی اندازہ لگا سکتے ہیں۔

پیٹرن/ ڈیزائن:

مستند مصنوعات پر سلائی بہت ہی خوبصورت اور نفیس انداز سے کی جاتی ہے یہاں تک کہ اگر ان پر کوئی ڈیزائن ہو تو وہ بھی بالکل درست ہوتا ہے۔

اس کے برعکس جعلی مصنوعات کی سلائی بھی بے ڈھنگے پن کا شکار ہوتی ہے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سامعہ حجاب کا یوٹرن؛ حسن زاہد سے صلح، ملزم کی ضمانت منظور
جشن آزادی معرکہ حق تقریب؛ گورنر سندھ کی عاطف اسلم کے گانے پر ڈانس ویڈیو وائرل
ڈیم نہیں، صرف دلاسے، بارشیں آئیں، پانی گیا، مستقبل پھر خالی
ٹیکنالوجیا؛ 2025 میں ہاتھ سے چلنے والے سائرن سے سیلاب الرٹ؟ عوام حیران
ریحام خان کی نئی پارٹی کا لوگو امریکی ہوم ڈیپارٹمنٹ سے متاثر یا نقل شدہ؟ سوشل میڈیا پر نئی بحث
غار میں پکا پرانا پنیر سونے سے بھی زیادہ مہنگا، جانیے حیران کن قیمت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر