
ارتھ ڈے کی مناسبت سے گوگل نے اپنا نیا ڈوڈل جاری کردیا ہے جس کے ذریعے ایک خاص پیغام بھی دیا جارہا ہے۔
گزشتہ 51 سال سے دنیا بھر میں 22 اپریل کو “ارتھ ڈے” منایا جاتا ہے جسکا بنیادی مقصد لوگوں میں زمین کو درپیش ماحولیاتی خطرات کی آگاہی پیدا کرنا ہے۔
اس سال یومِ ارض کی تھیم زمین کے قدرتی ماحول کی بازیابی ہے۔
یوم ارض کی تاریخ:
یومِ ارض یا زمین کا دن ہر سال 22 اپریل کو منایا جاتا ہے، اس موقع پر دنیا بھر میں ماحولیاتی تحفظ کا شعور اجاگر کرنے کے لئے تقاریب منعقد کی جاتی ہیں۔
یہ دن پہلی بار 1970 میں منایا گیا تھا اور اب ہر سال ارتھ ڈے نیٹورک کے زیرِ اہتمام 192 سے زائد ممالک میں اسے منایا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News