
بنگلہ دیش میں لڑکیوں اور خواتین کو ٹک ٹاک اسٹار بنانے کا جھانسہ دینے والے 11 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیش کی پیرا ملیٹری یونٹ ریپڈ ایکشن بٹالین (آر اے بی) کا کہنا تھا کہ گینگ کے مبینہ سربراہ لڑکیوں کو ٹک ٹاک اور دیگر سوشل میڈیا گروپس کے ذریعے ٹک ٹاک ماڈل بنانے کا جھانسہ دے کر استحصال کرتے تھے۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ متاثرہ لڑکیوں کو جنوبی بھارت اسمگل کیا جاتا تھا اور جنسی استحصال پر مجبور کیا جاتا تھا۔
یاد رہے کہ گرفتاریاں مئی کے آخر میں بنگلہ دیشی خاتون کی جنسی استحصال سے متعلق ایک ویڈیو سوشل میڈیا میں وائرل ہونے کے بعد عمل میں آئی ہیں اور گینگ کے حوالے سے تفتیش کی جارہی ہے۔
پولیس کے مطابق تمام ملزمان کو گزشتہ ایک ہفتے کے دوران حراست میں لیا گیا۔
پولیس افسر نے کہا کہ اب تک 9 ملزمان کو بنگلہ دیش اور دیگر 2 کو بھارت کے ٹیکنالوجی کا مرکز بنگلور سے مبینہ طور پر مذکورہ گینگ کا حصہ ہونے پر گرفتار کیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News