
ٹیلی گرام کمپنی کی جانب سے صارفین کے استعمال کے لئے ایک نیا اور منفرد فیچر متعارف کرایا گیا ہے۔
ٹیلی گرام نے نئے متعارف کردہ فیچر کے حوالے سے بتایا ہے کہ اب صارفین اس کی مدد سے گروپ ویڈیو کال کی سہولت حاصل کر سکیں گے۔
کمپنی کے مطابق گروپ ویڈیو کال کے دوران صارفین کو اسکرین شیئر کرنے کی سہولت بھی ہوگی ۔
اسکے علاوہ ٹیلی گرام صارفین اب اینیمیٹڈ تصاویر و اسٹیکرز بھی ایک دوسرے کو بھیج سکتے ہیں ۔
نئے فیچرز کےحوالے سے ٹیلی گرام نے بتایا ہے کہ یہ تمام سہولتیں استعمال کرنے کے لئے صارفین کو ایپلیکیشن اپ ڈیٹ کرنی ہوگی، جس کے بعد وہ گروپ ویڈیو کالنگ اور اسکرین شیئر کرسکیں گے۔
علاوہ ازیں صارفین کو کمپنی کی جانب سے اپ ڈیٹ بھی بھیجی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News