
آج کے دور میں واٹس ایپ سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارم بہت ضروری ہوگئے ہیں کیونکہ فون سے زیادہ ان پلیٹ فارم پر انسان کی زندگی بسر ہورہی ہوتی ہے۔
اسی لئے اب ہر کوئی اپنے دیٹا کا بیک اپ بنا کر رکھتا ہے کہ تاکہ موبائل کھوجانے کی صورت میں یا پھر تبدیل کرنے کی صورت میں ہر چیز محفوظ رہے اور اسے دوبارہ باآسانی مل بھی جائے۔
لیکن مشکل تب آئیگی جب آپ پہلے اینڈرائیڈ اسمارٹ فون کا استعمال کرتے تھے اور اب اس کی جگہ آپ نے آئی فون کو استعمال کرنے کا سوچ رہے ہیں کیونکہ اینڈرائیڈ سے آئی میں ڈیٹا ٹرانسفر کرنا خاصہ مشکل ہے یا یوں کہیں کہ ناممکن بات ہے۔
تاہم واٹس ایپ نے اپنے صارفین کی بڑی مشکل آسان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اینڈرائیڈ 10 یا اُس کے بعد آنے والے آپریٹنگ سسٹم والے فونز سے آئی او ایس سسٹم پر صارف چیٹ ، ایموجی، تصاویر منتقل کرسکے گا۔
واٹس ایپ کا کہنا ہے کہ یہ ٹول صارفین کے لیے بہت مددگار ثابت ہوگا کیونکہ وہ مختلف ڈیوائسز اور پلیٹ فارمز پر اپنے اکاؤنٹ کا تمام ڈیٹا کسی بھی آپریٹنگ سسٹم میں منتقل کر کے اُسے استعمال کرسکیں گے۔
کمپنی نے بتایا کہ یہ فیچر بہت مشکل سے تیار کیا گیا کیونکہ صارفین کے میسجز اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ اور موبائل میں محفوظ ہوتے ہیں، اس کام کو یقینی بنانے کے لیے موبائل کمپنیوں نے بھی اضافی کام کیا اور سب کی مشترکہ کاوش کے بعد ہی فیچر تیار کیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News