Advertisement
Advertisement
Advertisement

جانیئے سونے کا وہ طریقہ جو آپ کے لئے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے

Now Reading:

جانیئے سونے کا وہ طریقہ جو آپ کے لئے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے

ہر انسان اپنی طبیعت کی مناسبت اور عادت کے مطابق لیٹنا یا سونا پسند کرتا ہے۔

جوان انسان ہو یا بوڑھا یہاں تک کہ ایک جانور بھی اپنی مرضی کے مطابق جیسے سکون محسوس کرتا ہے وہ ویسے سو جاتا ہے۔

آپ نے اکثر دیکھا ہوگا کہ چھوٹے بچوں کو سیدھا سلایا جاتا ہے کیونکہ سائنسی اعتبار سے سیدھا سونے سے بچوں کی نشونما میں تیزی سے اضافہ ہوتا ہے۔

بچوں کو تو زبردستی کر کے باندھ کر یا بار بار ٹھیک کر کے ان کی کروٹ میں تبدیلی کی جاسکتی ہے لیکن بڑوں پر کس کی زبردستی چلتی ہے اسی لئے صرف سائنس ہی غلط طرح سے سونے پر انسان کی اصلاح کرسکتی ہے۔

ہم کس پوزیشن میں سوتے ہیں اس کا ہمارے سکون، آرام اور صحت سے ایک بڑا تعلق ہے کیونکہ سونے کی غلط پوزیشن کی وجہ سے ہمارے جسمانی اعضاء پر دباؤ پڑتا ہے جو بہت نقصان دہ بھی ثابت ہو سکتا ہے۔

Advertisement

البتہ کسی بھی ایک پوزیشن میں رات بھر سونا بھی ٹھیک نہیں ہے اس سے جسم سُن ہو جاتا ہے اور پھر تکلیف ہوتی ہے۔

1۔ سائنس کے مطابق سونے کی سب سے بہترین پوزیشن ہے کہ آپ کمر کے بل سوئیں کیونکہ اس سے آپ کی ریڑھ کی ہڈیاں اسٹیبل پوزیشن میں رہتی ہیں اور جسم کو سکون ملتا ہے اگر آپ کو نزلہ کھانسی اور زکام ہے تو ایسے میں کمر کے بل سونا آپ کے لئے سب سے بہتر ہے۔

2۔ اگر آپ پوری رات کمر کے بل نہیں سو سکتے تو اپنے گھٹنے کے نیچے ایک تکیہ رکھیں اور پرسکون ہو کر کروٹ سے سوجائیں، اس سے آپ کی کمر، کولہوں اور ٹانگوں کو درد دور ہوگا اور آپ کو قدرتی طور پر آرام آئے گا۔

3۔ اکثر لوگ عجیب طرح سوتے ہیں اور پھر گردن کمر یا سر درد کی شکایت کرتے ہیں انہیں خود کو موڑ توڑ کو سونا پسند ہوتا ہے ایسے میں اگر یہ دونوں ٹانگوں کو موڑ کر سوئیں تو یہ پوزیشن ان کی صحت کے لئے زیادہ بہتر ہوگی اور انہیں جسم میں درد کی شکایت بھی نہیں رہے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مکڑی کے جال بُننے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
اسلام آباد کے آسمان پر حیرت انگیز قدرتی منظر؛ ویڈیو وائرل
ڈیم پر کرتب دکھانا مہنگا پڑگیا؛ نوجوان تیز بہاؤ کا شکار
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر