بٹ کوائن، کرپٹو کرنسی میں سب زیادہ مالیت رکھنے والی کرنسی ہے۔
آج کل کرپٹو کرنسيوں ميں سرمايہ کاری سے لاکھوں کروڑوں کمانے کی باتيں عام ہيں۔
بٹ کوائن کے حوالے سے حال ہی میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ مشرق وسطیٰ کے ممالک بھی بٹ کوائن سمیت دیگر کرپٹو کرنسیوں کو اپنائیں گے۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اس خطے میں بعض ملکوں کی حکومتیں کرپٹو کرسنی کی شروعات کر کے آگے بڑھنے کی کوشش میں ہیں، اسی سبب متعلقہ کمپنیوں کے لئے فریم ورک بھی تیار ہورہا ہے۔
ایک رپورٹ کے مطابق بِٹ اوسس نے رواں سال کے پہلے 6 ماہ میں اچھے مالی نتائج جاری کیے، اس کرپٹو کرنسی پلیٹ فارم کو ابوظہبی گلوبل مارکیٹ سے ریگولیٹری لائسنس ملا ہوا ہے۔
اس حوالے سے متحدہ عرب امارات میں کرپٹو کرنسی پلیٹ فارم ’بِٹ اوسس‘ کی چیف ایگزیکٹیو اولہ دودین کا کہنا ہے کہ ہماری کمپنی کو دیگر ریگولیٹری ادارے بھی منظور کریں گے، صرف متحدہ عرب امارات ہی نہیں بلکہ دیگر علاقائی مارکیٹس میں بھی حکومتوں کی جانب سے تعاون کیا جا رہا ہے جن میں مصر اور سعودی عرب بھی شامل ہیں۔ بٹ اوسس کا دفتر دبئی میں قائم ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
