
والدین اپنے بچوں کی خوشی کے لئے اور ان کی خواہشات کو پورا کرنے کے لئے ہر ممکن قدم اٹھاتے ہیں۔
لیکن بعض اوقات بچے کچھ ایسی خواہشات بھی کردیتے ہیں جن کو پورا کرنا ہر والدین کے بس میں نہیں ہوتا ۔
ایسا ہی ایک واقعہ آسٹریلیا میں ایک خاتون کے ساتھ پیش آیا جنہوں نے اپنے بچوں کی خوشی کے لئے ایک مہنگی ترین گاڑی خرید کر اپنے بچوں کو تحفتاً دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق خاتون تاجر روکسی جیسنکو نے ایک نئی سیون سیٹر قیمتی کار مرسڈیز بینز اپنے دو چھوٹے بچوں کے لیے ایک لاکھ 41ہزار پونڈ میں خریدی ہے۔
ماں کی اس فراخ دلی پر یہ بچے جن کی عمریں سات اور نو برس ہیں حیران ہیں اور اس خریداری سے خاتون نے یہ ثابت کیا کہ جب بات بچوں کے جان کی حفاظت کی ہو تو پھر پیسہ کچھ نہیں ہوتا ہے۔
یاد رہے کہ خاتون نے چند ماہ قبل بھی اسی قسم کی ایک قیمتی کار بچوں کو تحفہ دینے کے لیے خریدی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News