
لاہور میں خواتین سے کی جانے والی دست درازی کی ایک اور فوٹیج سامنے آ گئی ہے جو کہ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔
مذکورہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ویڈیو میں بڑا ہجوم ایک لڑکی کو اس کی فیملی سے الگ کرکے اس پر تشدد کر رہا ہے جبکہ بزرگ خاتون اور ایک اور لڑکی اسے بچانے کی کوشش کررہے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ متاثرہ لڑکی بڑی مشکل سے اس ہجوم کے چنگل سے بچ پاتی ہے لیکن لڑکی کے بال بری طرح بکھرے ہوئے ہیں اور پریشان ہے ۔
خیال رہے کہ لڑکی نے 14 اگست کی مناسبت سے سفید سلوار قمیض اور گلے میں سبز دوپٹہ لے رکھا ہے۔
واضح رہے کہ ویڈیو کس پارک کی ہے ابھی تک پتا نہیں چل سکا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News