
کورونا وائرس کے حوالے سے غیر تصدیق شدہ مواد سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شیئر کروانے کے حوالے سے عالمی ادارہ صحت نے پہلے ہی گائیڈ لائن جاری کر دی تھی۔
ان گائیڈ لائنز کو نظر میں رکھتے ہوئے گزشتہ ماہ فیس بک کی جانب سے دنیا بھر میں 65 فیس بک اور فوٹو شیئر ایپ انسٹاگرام پر 243 اکاؤنٹس کو ڈیلیٹ کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے فیس بک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے ایسے لوگوں کے اکاؤنٹس بند کئے گئے ہیں جو تصدیق کے بغیر کورونا وائرس کے حوالے سے خبریں شیئر کیا کرتے تھے۔
خیال رہے کہ فیس بک انتظامیہ کی جانب سے خبردار کیا ہے کہ یہ سوشل میڈیا صارفین کے لیے وارننگ ہے کہ وہ محتاط رہیں اور تحقیق کے بعد ہی کچھ شیئر کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News