انسان چاہے نوکری کرتا ہو یا پھر گھر میں رہنے والا ہو ایک وقت ایسا ضرور آتا ہے جب وہ اپنے ارد گرد کی چیزوں سے اکتانے لگتا ہے ۔
اس اکتاہٹ کی کیفیت کے باعث وہ ہر کام میں کاہلی اور سستی دکھاتا ہے جس سے اس کے کام کی رفتار بہت ہلکی ہوجاتی ہے اور یہ کیفیت انسان کی صحت پر بھی اثر انداز ہوتی ہے۔
اگر آپ بھی اسی قسم کی اکتاہٹ اور کاہلی کا شکار ہیں تو آج کا یہ آرٹیکل ضرور پڑھیں اور ان باتوں پر عمل کرنے کی کوشش کریں۔
1۔ مختلف کام کرتے وقت اپنے احساسات پر دھیان دینا بہت اہم ہے کیونکہ جو کام یا باتیں آپ کو اچھی لگتی ہیں اور ان میں مزا آتا ہے ان کا ایک ریکارڈ رکھیں اور انھیں زیادہ وقت دیں۔
2۔ اس با کا خیال رہکھیں کہ کون سا کام آپ کے لیے کتنا اہم ہے کیونکہ اگر آپ کو کسی کام کی قدر کا پتا ہو تو اس کرنے میں زیادہ دل لگتا ہے۔
3۔ گر دل نہ بھی چاہے تو تھوڑا بہت کچھ کرنا شروع کر دیں کیونکہ کاہلی کی کیفیت میں معمولی سا کام بھی بڑی کامیابی ہے۔
4۔ یہ بہت ضروری ہے کہ کچھ کرتے وقت آپ اپنی سوچوں سے باہر آئیں، اس کی بجائے اپنے اردگرد پر توجہ دیں۔
5۔ تصورات آپ کے ذہن پر بہت اثر رکھتے ہیں اس لئے جو کچھ آپ کرنا چاہتے ہیں اس کے بارے میں تفصیل سے سوچیں، ان اقدامات پر غور کریں جو آپ اپنے مقصد کے حصول میں اٹھانا چاہتے ہیں اور اگر راہ میں کوئی رکاوٹ ہو تو اسے کیسے دور کریں گے۔
6۔ ‘یہ میرے بس میں نہیں ہے،’ یا ‘اسے کرنے کا کیا فائدہ’ جیسے خیالات کو ذہن میں جگہ نہ دیں کیونکہ یہ خوشی کو مار دیتے ہیں۔۔
7۔ آپ دوسروں کے ساتھ مل کر بھی کچھ کرنے کی منصوبہ بندی کر سکتے ہیں اور دوسروں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے آپ پر مثبت اثرات ہو سکتے ہیں۔
8۔ اگر بوریت اور کاہلی آپ کے معمولات زندگی کو متاثر کر رہی ہے تو ضروری ہے کہ آپ اس بارے میں کسی سے بات کریں اور اگر کوئی نفسیاتی الجھن ہو تو اپنے ڈاکٹر سے بات کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
