سمندر میں تیرتی ہوئی مچھلیاں بہت سی وجوہات کے باعث ساحل پر آجاتی ہیں جن میں ہر طرح کی مچھلیوں کا شمار ہوتا ہے۔
لیکن کبھی دیو ہیکل مچھلی (وہیل) وغیرہ ناساز حالت یا پھر بھولے بھٹکے ساحل کا رخ کرلتی ہے تو وہ عوام کی توجہ کا مرکز بن جاتی ہے اور دور دور سے لوگ اسے صرف دیکھنے آتے ہیں۔
ایسا ہی ایک واقعہ بھارتی ریاست مہاراشٹرار میں پیش آیا جہاں 40 فٹ لمبی اور تیس ٹن وزنی مردہ وہیل نے شہریوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی۔
اس حوالے سے متعلقہ اداروں کا کہنا ہے کہ وہیل کا جسم کافی حد تک گل چکا ہے جس کی وجہ سے تعفن اٹھ رہا ہے۔
ادارے کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر اس کی موت اگست میں ہوئی تھی جس کے بعد وہیل اب اس حالت میں نہیں رہی کہ اسے اٹھایا جاسکے۔
ادارے کا کہنا ہے کہ اس مردہ وہیل کو ساحل پر ہی دفنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور کوشش کی جارہی ہے کہ اس جانوروں کے حملوں سے بچایا جاسکے۔
اس مردہ وہیل کو دیکھنے کے لئے ساحل پر شہریوں کا رش لگ گیا ہے اور سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والی تصاویر میں شہری اس مردہ وہیل کے ساتھ سیلفی بناتے بھی پائے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
