پاکستانی شہریوں کے لئے ان کی عام سورای بھی مہنگی ہوگئی ہے کہ کیونکہ کمپنی نے موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جاپانی کمپنی اٹلس کی جانب سے پاکستان بھر میں موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے۔
موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ہونڈا سی ڈی 70 کی قیمت میں 4 ہزار روپے اضافہ ہوا ہے جبکہ ہونڈا نے سی ڈی 70 ڈریم کی قیمت بھی چار ہزار روپے بڑھائی گئی ہے۔
ہونڈا پریڈور کی قیمت میں 5 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جبکہ ہونڈا سی جی 125 کی قیمت 5 ہزار روپے ہوا ہے۔
کمپنی نے ہونڈا سی جی 125 ایس ای کی قیمت میں 6500 روپے کا اضافہ کیا ہے جبکہ ہونڈا سی بی 150 ایف کی قیمت میں بھی 6500 روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
موٹر سائیکلوں کی قیمت میں اضافے کے حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ اسٹیل مہگا ہوگیا ہے جس کے سبب موٹرسائیکلوں کی قیمت بڑھی ہیں۔
اس حوالے سے ماہرین نے بتایا تھا کہ یونائیٹڈ آٹوموبائلز اور روڈ پرنس یکم اکتوبر سے اپنی موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں بالترتیب 5 ہزار اور 3 ہزار روپے تک اضافہ کرینگی۔
خیال رہے کہ ایسوسی ایشن آف پاکستان موٹرسائیکل اسمبلرز کے مطابق کمپنیاں موٹرسائیکل ڈیلرز کو موٹرسائیکلیں فروخت نہیں کر رہی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
