ہم آپ کو ایسے لوگوں سے ملواتے رہتے ہیں جنہوں نے اپنی زندگی میں بہت مشکل سے کامیابیاں حاصل کی ہوں یا پھر جو اس وقت بھی محنت کی کشتی میں سوار ہوں۔
آج بھی آپ کو ایسے ہی شخص کے حوالے سے بتائیں گے جو کہ نابینا ہونے کے باوجود اپنی کمائی میں خوش ہے۔
اس شخص کا نام محمد صابرعلی صابری ہے جس کا تعلق خیبرپختونخواہ سے ہے لیکن یہ پچھلے 22 سالوں سے کراچی میں مقیم ہیں۔
محمد صابرعلی صابری نابینا ہونے کے باوجود اپنے بچوں کو حق حلال کی کمائی سے پالتے ہیں۔
جوانی میں تو انہوں نے یہ کام بڑی پھرتی سے کیا لیکن اب وہ ہمت نہیں رہی جو جوانی میں تھی ، پھر بھی انکا عزم و حوصلہ بلند ہے اور روزانہ 500 روپے دیہاڑی کما لیتے ہیں جس سے گھر کا گزر بسر تو مشکل سے ہوتا ہے مگر اللہ کے دیئے ہوئے رزق میں گزارا کرتے ہیں۔
اسکے علاوہ محمد صابر علی صابری کو اللہ پاک نے یہ خوبی عطا کی ہے کہ وہ آنکھیں نہ ہونے کے باوجود بھی اپنے دل کی آنکھوں سے دیکھتا ہے اور جو بھی نوٹ اسے فروٹ خریدنے کے بعد دیئے جائیں اسے پکڑتے ہی پہچان جاتے ہیں کہ یہ نوٹ 100 روپے کا ہے یا پھر 1000 روپے کا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
