ہاتھی ایک خطرناک جانور ہے، اور اگر یہ جانور جنگلی ہو تو اس کے غصے اور غضب بچنا بہت مشکل ہوجاتا ہے۔
ایسے ہی ایک جنگلی ہاتھی کی ویڈیو کچھ روز سے سوشل میڈیا پر پھیلی ہوئی ہے جس میں جنگلی ہاتھی کا بس پر حملہ آور ہوجاتا ہے جبکہ بس میں موجود مسافر خوف کا شکار ہوجاتے ہیں۔
مذکورہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ی سڑک پر اچانک ہاتھی نمودار ہوا اور بس پر حملے شروع کردیے، جانور نے اپنے سر کے وار سے بس کا شیشہ بھی توڑ دیا۔
بس ڈرائیور نے چالاکی دکھاتے ہوئے ڈرائیونگ سیٹ سے اٹھ کر مسافروں کی طرف آگیا، ان کی اس حکمت عملی سے ہاتھی جنگی کی طرف روانہ ہوگیا، مذکورہ شہری اپنی سیٹ پر بیٹھا رہتا تو ممکنہ طور پر جانور اپنے حملوں کا سلسلہ جاری رکھتا۔
واضح رہے کہ یہ واقعہجنوبی بھارت کے ضلع نلگرس میں جنگل کی گزز گاہ پر بنائی گئی سڑک پر پیش آیا ہے۔
خیال رہے کہ اس سڑک پر جنگلی جانوروں سے سامنا ہونا معمول بن چکا ہے کیوں کہ یہ روڈ جنگل کی گزر گاہ ہے۔ مذکورہ نوعیت کی سڑک بھارت کے مختلف شہروں میں تعمیر کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
