
آج کل زندگی کے ہر لمحے کو تصاویر میں قید کرنا نہایت ضروری ہوگیا ہے جس کے لئے موبائل کا کیمرہ استعمال کیا جاتا ہے۔
لیکن فوٹوگرافی کی اس دنیا میں الگ الگ طرح کی صورتیں پائی جاتی ہیں جن میں وائلڈ لائف فوٹو گرافی بہت خاص ہوتی ہے۔
وائلڈ لائف فوٹو گرافی میں مختلف قسم کے جانوروں کو حسین طرز پر قید کیا جاتا ہے اور یہی صورتحال ویڈیو کو ریکارڈ کرتے ہوئے بھی کی جاتی ہے۔
دراصل وائلڈ لائف فوٹاگرافی یا ویڈیوگرافی کے لئے آپ کو فوری طور پر منظر نہیں ملتے ہیں اس کے لئے آپ کو ایک مخفوظ اور خفیہ جگہ پر کیمرہ نصب کرنا ہوتا ہے ۔
اسی نوعیت کی کا واقعہ آج ہم آپ کو بتائیں گے جس میں ایک فوٹو گرافر جنگل میں اپنا کیمرہ ریکارڈنگ پر لگا کر چھوڑ کر گیا اور جب واپس آکر اُسے اٹھایا تو محفوظ ہوئی ویڈیو میں کچھ عجیب و غریب اور خوفناک مناظر تھے۔
ہوا کچھ یوں کہ فوٹو گرافر کے جانے کے بعد وہاں سے ریچھ کا گزر ہوا تو اُس نے اس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی اور اسے کھانے کی بھی کوشش کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News