لاہور میں مینار پاکستان کے گریٹر اقبال پارک میں خاتون ٹک ٹاکر کے ساتھ دست درازی، ہراسگی اور بدتمیزی کے واقعے کے مرکزی ملزم کا ابتدائی بیان سامنے آگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یوم آزادی کے موقع پر خاتون ٹک ٹاکر عائشہ اکرم سے دست درازی کے معاملے پر خاتون نے پولیس کو ایک اہم بیان دیا ہے جس میں انہوں نے اپنے ساتھی کو ملزم بتایا ہے۔
بیان کے بعد مرکزی ملزم سمیت 6 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ ریمبو کا ابتدائی بیان بھی سامنے آگیا ہے۔
گرفتار ریمبو نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ ’ مینار پاکستان پر عائشہ کے ساتھ جانے کا فیصلہ میرا نہیں تھا ۔
ریمبو نے پولیس کو بتایا ہے کہ’ عائشہ کو جس کے ساتھ جانا تھا اس کے بھائی کا انتقال ہوگیا تھا اس لئے مجھے جانا پڑا تھا۔
ملزمان نے مزید بتایا ہے کہ ’ میں نے ٹک ٹاکر عائشہ کو اس صورتحال سے بہت مشکلوں سے بچایا تھا جس میں نا ہی میری کوئی غلطی تھی اور نا ہی عائشہ قصور وار ہیں۔
خیال رہے کہ ٹک ٹاکر عائشہ اکرم نے اپنے ساتھی ریمبو کے حوالے سے انکشافات کرتے ہوئے بتایا تھا کہ 13 افراد کا گینگ عائشہ کی ایک نیم برہنہ فوٹیج پر اسے 2 سال سے بلیک میل کر رہا تھا جبکہ 14 اگست کو اسے زبردستی بلیک میل کر کے مینار پاکستان لیجایا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
