
معروف پاکستانی اداکار عثمان مختار ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران شدید زخمی ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اداکار عثمان مختار نے اپنے زخمی ہاتھ کی تصویر شیئر کر کے مداحوں کو خبردار کیا ہے۔
تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عثمان مختار کا ہاتھ زخمی ہے جو کہ اُنہوں نے خود ایک ڈرامے کا سین عکس بند کرواتے ہوئے الماری پر مکا مار کر کیا ہے۔
Advertisement
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
عثمان مختار نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ ایک دوستوں والا مشورہ ہے، غصے میں دیواروں، الماریوں یا کسی بھی سخت سطح پر مکا نہ ماریں۔
اداکار عثمان مختار نے بہت کم عرصے میں سپر ہٹ پروجیکٹس میں کام کر کے اپنی اداکارانہ صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News