سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایک ایسی جگہ ہے جہاں دنیا بھر کے لوگ ایک دوسرے سے بغیر کسی تعلق کے بھی ایک تعلق میں بندھے رہتے ہیں۔
اس پلیٹ فارم کے ذریعے لوگ اپنے تاثرات، حقائق، معلومات اور دیگر وائرل چیزیں بھی شیئر کرتے رہتے ہیں تاکہ لوگوں کو قدرت کی تخلق کا اندازہ ہوسکے۔
ایسی ہی ایک بلی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں اس کے چار کان ہیں جو اسے منفرد بنا رہے ہیں۔
اس بلی کا تعلق ترکی سے ہے جس کا نام ’میداس‘ بتایا جارہا ہے اور جو رنگت کے اعتبار سے بھوری ہے۔
Advertisement
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
میداس نامی یہ بھوری بلی چار کان ہونے کی وجہ سے صارفین کی توجہ حاصل کرنے مں کامیاب ہوگئی ہے۔
اس حوالے سے جاری رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ جینیاتی تبدیلی کے باعث بلی کے چار کان ہیں جب کہ جبڑا ناکارہ ہے۔
میداس نے انٹرنیٹ پر دو کتوں، سوسی اور زینو کے ساتھ اپنی روزمرہ کی زندگی کے بارے میں سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے بڑے پیمانے پر شہرت حاصل کی اور اب انسٹاگرام پر میداس کے 77 ہزار سے زائد فالوز ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
