Advertisement
Advertisement
Advertisement

بول ہاؤس کی پہلی قسط کی دھماکے دار انٹری

Now Reading:

بول ہاؤس کی پہلی قسط کی دھماکے دار انٹری

معروف ٹی وی میزبان عامر لیاقت حسین ’بول ہاؤس‘ کے ذریعے ایک بار پھر چھوٹی اسکرین پر واپسی کررہے ہیں۔

’بول ہاؤس‘ کی پہلی قسط نے ریلیز ہوتے ہی مقبولیت کی انتہا کو چھولیا ہے اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بول ہاؤس کی پہلی قسط کو کافی پسند کیا جارہا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین دوسری قسط کا بے صبری سے انتظار کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

پاکستان میں اگر پروگرام کی میزبانی کی بات کی جائے اور عامر لیاقت حسین کا نام نہ لیا جائے تو یہ بہت بڑی ناانصافی ہوگی کیوں کہ عامر لیاقت سیاست کے ساتھ ساتھ شوبز کی دنیا کے ساتھ بھی بھرپور انصاف کرتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ملک کے نامور شوبز شخصیات انہیں ملک کا سب سے بڑا انٹرٹینر تسلیم کرتی ہیں۔

Advertisement

بول کی جانب سے چند روز قبل ’بول ہاؤس‘ کا ٹیزر بھی جاری کیا گیا تھا جس میں میزبان عامر لیاقت حسین نے کہا کہ پروگرام میں شرکت کرنے والوں کو سارے رشتے بھلا کر ایک ماہ کے لیے ’بول ہاؤس‘ میں رہنا ہوگا اور جیتنے والے کو ایک کروڑ روپے انعام ملے گا۔

بول انٹرٹینمنٹ کی جانب سے جاری کیے گئے پرومو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ’بول ہاؤس‘ میں شرکت کرنے والوں کو سوئمنگ پول اور جم سمیت بیڈرومز اور دیگر عالیشان سہولیات بھی مہیا کی گئی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر