
مختلف قسم کی پیشگوئیوں کی فہرست میں ’کلر آف دی ایئر‘ کا شمار پہلی بار کیا گیا ہے۔
پینٹون نامی نجی کمپنی کی جانب سے ایک نیا اور انوکھا رنگ تیار کیا گیا ہے جسے کمپنی نے ’ویری پیری‘ کا نام دیا ہے۔
کمپنی کے مطابق ’ویری پیری‘ کو کلر آف دی ایئر قرار دیا گیا ہے جو کہ جامنی اور نیلے رنگ کے امتزاج سے بنا ہے۔
اس کلر میں لیلک، لیوینڈر، اور صاف نیلے آسمان کے رنگ کے اشارے ہیں جس کے ساتھ سکون کا احساس ہوتا ہے۔
اس رنگ کے حوالے سے کمپنی کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ ہم ایک ایسے معاشرے میں رہتے ہیں جہاں چیزیں اور حالات تبدیل ہوتے رہتے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’ویری پیری‘ نامی یہ کلر بھی معاشرے کی انہی تبدیلوں کی عکاسی کرتا ہے اور ان وقتوں کی یاد دلاتا ہے جب کورونا کے دور میں معمولات زندگی تباہ ہوگئی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ کورونا کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال ایسی تھیں جس نے انسانی زندگی کو قید اور معاشرے کو ایک مٹھی میں قید کرلیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ یہ رنگ اس دور کے تناظر کو ذہن میں رکھتے ہوئے تیار کیا گیا کہ جسے دیکھ کر انسان کو سکون اور اطمینان کا احساس ہو۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News