سمندر میں وہیل مچھلی کو دیکھنے آئے لوگوں کو ایک سیل کی انکی کشتی میں چھلانگ نے پریشانی میں مبتلا کردیا۔
یہ واقعہ کینیڈا کے کھلے سمندر میں پیش آیا کہ جب ایک ٹورسٹ گائیڈ چند لوگوں کے ساتھ بیچ سمندر میں ایک مقام پر آکر رک گیا ہے۔
گمان تھا کہ اس دن ویل مھلی کو اس مقام پر آسانی دیکھا جاسکتا ہے لیکن اچانک ایک سیل نے ایک کی کشتی میں چھلانگ لگادی اور انجن کے پاس جاکر بیٹھ گئی۔
AdvertisementSeal finding safety on a boat avoiding some hungry orcas 💕pic.twitter.com/7pT22CgABV
— Figen Sezgin (@_figensezgin) November 29, 2021
دراصل یہ سیل اپنی جان بچا کر اس کشتی میں سہارا لینے کے لئے آئی تھی کیونکہ اس کے پیچھے ایک شکاری وہیل لگی ہوئی تھی۔
اس موقع پر سیل کا شکار کرنے والی 6 وہیل مچھلیوں کو دیکھا گیا تھا جو کہ اس کشتی میں موجود لوگوں کے لئے بھی بہت بڑا خطرہ ثابت ہوسکتا تھا۔
اس حوالے سے ٹور گائیڈ کا کہنا تھا کہ وہ سیل بہت ڈری ہوئی تھی اور اس کا سانس بھی پھولا ہوا تھا کہ کچھ دیر بعد جب وہیلز اس مقام سے بہت دور چلی گئی تو اس سیل کو بھی سمندر میں ڈال دیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
