Advertisement
Advertisement
Advertisement

شیرنی کی سیاحوں کے سامنے کتے پر حملہ کرنے کی ویڈیو وائرل

Now Reading:

شیرنی کی سیاحوں کے سامنے کتے پر حملہ کرنے کی ویڈیو وائرل
شیرنی

شیرنی

بھارتی ریاست راجستھان کے نیشنل پارک میں سیاحوں کی موجودگی میں شیرنی کی کتے پر حملہ کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔  

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں کچھ سیاح مختلف گاڑیوں پر گھومنے نکلے ہیں اس دوران ان کا سامنا شیر سے ہوجاتا ہے اور وہ ڈر کے مارے آگے جانے کے بجائے وہی پر رک جاتے ہیں۔

اس دوران ایک سیاح اپنا موبائل نکال کر ویڈیو بنانا شروع کردیتا ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سیاحوں کے ساتھ ساتھ ایک کتا بھی ڈر کے مارے سہم کر کھڑا ہے لیکن برق رفتار شیرنی اچانک سے کتے پر حملہ کرکے اپنے ساتھ لے جاتی ہے۔

یہ منظر دیکھنے کے بعد وہاں موجود سیاحوں پر سکتہ طاری ہوجاتا ہے اور ایک سیاح کو یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے ’’شیر کتے پر حملہ کرنے والا ہے ، وہ کتے کی طرف آرہا ہے‘ اور آخرکار اس نے کتے کو پکڑلیا‘۔

Advertisement

اس دوران خوفزدہ سیاح دوسری گاڑی والے کو کہتا ہے ’’بھائی پیچھے کردے، ارے پیچھے کردے‘، یعنی وہ اپنی پیچھے والی گاڑی کو کہہ رہے تھے کہ جلدی سے گاڑی پیچھے کرو اور یہاں سے کسی طرح نکلو۔

خیال رہے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو بھارت کے نیشنل پارک کی ہے جس کی ویڈیو خود انتظامیہ نے بھی اپنے یوٹیوب چینل پر شیئر کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ کتے پرحملہ کرنے والی شیرنی تھی جس کا نام ’سلطانہ’  ہے۔

شیرنی کی جانب سے کتے پر حملہ کرنے کی ویڈیو 27 دسمبر کی ہے جہاں زون ون میں کچھ سیاح گھومنے آئے تھے کہ اس دوران یہ واقعہ پیش آیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
مکھیاں دور، گائے پُرسکون؛ انوکھا نوبل انعام، جاپانی محققین کے نام
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
مکڑی کے جال بُننے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر