
سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں لڑکوں نے اپنے دوست کو ایک غلط فہمی میں بری طرح مارا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست ریوا میں 4 لڑکوں کے اپنے دوست کی بری طرح پٹائی کرنے کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔
اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 4 لڑکے ایک بندے کو گھیر کر بیٹے ہوئے ہیں جبکہ ایک شخص ویڈیو بناتے ہوئے اس بندے کو اپنا دوست بتارہا ہے۔
دیکھتے ہی دیکھتے چاروں لڑکے اس کی پٹائی کرنا شروع کردیتے ہیں۔
پٹائی کرنے کی وجہ کچھ یوں معلوم ہوئی کہ ان لڑکوں کو اپنے دوست پر شک تھا کہ وہ پولیس کا مخبر ہے۔
اب غلط فہمی تو کسی کو بھی ہوسکتی ہے لیکن ایسے میں کسی پر تشدد کرنا خاصہ نامناسب ہے۔
اس ویڈیو کو اب تک ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں اور اس پر ملے جلے تبصرے بھی کئے ہیں۔
دوسری جانب متعلقہ حکام نے ان چاروں کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا ہے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News