
سڑک پر ٹریفک کے اصولوں کے خلاف ورزی کرنا آج کل عام سی بات بنتی جارہی ہے لیکن بیرون ممالک میں اس کے لئے قوانین بہت سخت ہیں ۔
دوسری جانب پاکستان اور بھارت جیسے ترقی پذیر ممالک میں اس حوالے سے لوگوں کی تعلیم اور رجحان بہت کم ہوتا ہے جس کی وجہ سے بعض اوقات انہیں خوفناک انجام سے دوچار ہونا پڑتا ہے۔
ایسی ہی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں بس ڈرائیور کی ٹریفک اصولوں کے خلاف ورزی بائیک سوار کے لئے خوفناک ثابت ہوئی ہے۔
اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بس ڈرائیور ٹریفک قوانین کے خلاف ورزی کرتے ہوئے روڈ پر ہی بس موڑنے کی کوشش کرتا ہے ۔
ایسے میں اچانک پیچھے سے ایک بائیک سوار تیزی سے آجاتا ہے جو کہ عقل کا استعمال کرتے ہوئے بس سے خود کو بچالیتا ہے لیکن آگے جاکر کھمبے سے ٹکرانے کا ڈر ہوتا ۔
وہاں سے وہ کس انداز سے خود کو بچا کر نکالتا ہے یہ نظارہ دیکھ کر لوگ پریشان ہوجاتے ہیں ورنہ وہ کسی گیری چوٹ کی زد میں بھی آسکتا تھا۔
خیال رہے کہ یہ ویڈیو بھارت کے کسی علاقے کی ہے جہاں لگے سی سی ٹی وی کیمرے میں یہ مناظر قید ہوگئے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News