
صرف 15 منٹ میں 0 سے 100 فیصد چارج ہونے والے اس فون کی قیمت جان کر آپ اسے ضرور خریدیں گے.
چین کی موبائل ساز کمپنی شیاؤمی نے 2 نئے اسمارٹ فونز’’11 آئی ہائپر چارج 5 جی‘‘ اور’’11 آئی 5 جی‘‘ متعارف کرا دیئے۔
’’11 آئی ہائپر چارج 5 جی‘‘ کو ایک منفرد آپشن کے طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے کیوں کہ اس میں ایک خاص بات یہ ہے کہ اس میں 120 واٹ کی فاسٹ چارجنگ اسپیڈ ہے اور یہ پہلا فاسٹ چارجنگ والا اسمارٹ فون ہے جب کہ کمپنی نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ یہ صرف 15 منٹ میں مکمل چارج ہوجاتا ہے۔
’’ 11 آئی 5 جی‘‘ میں بڑی بیٹری ہے لیکن اس میں 67 واٹ فاسٹ چارجنگ کی اسپیڈ ہے جب کہ دونوں فونز کے فیچر کافی حد تک ایک جیسے ہی ہیں فرق صرف بیٹری کا ہے۔
شیاؤمی کے ’’11 آئی 5 جی‘‘ میں 5160 ایم اے ایچ اور ’’ 11آئی ہائپر چارج 5 جی‘‘ میں 4500 ایم اے ایچ بیٹری ہے۔
دونوں فونز ’’11 آئی ہائپر چارج 5 جی ‘‘ اور ’’11 آئی 5 جی‘‘ میں 6.67 انچ کا ’’سپر امولیڈ ڈسپلے 120 ہرٹز ریفریش ریٹ‘‘ اور ’’گوریلا گلاس 5‘‘ کے ساتھ دیا گیا ہے جب کہ ان میں 16 میگا پکسل سیلفی کیمرا پنچ ہول ڈیزائن میں چھپا ہوا ہے۔
اس کے علاوہ بیک پر 3 کیمرا ہیں جس کا مین کیمرا 108 میگا پکسل کا ہے اور اس ے ساتھ 8 میگا پکسل ’’الٹرا وائیڈ‘‘ اور 2 میگا پکسل ’’ٹیلی فوٹو میکرو‘‘ کیمرے ہیں۔
’’11 آئی ہائپر چارج 5 جی‘‘ کا ماڈل 360 ڈالرز یعنی 63 ہزار پاکستانی روپے سے زائد میں دستیاب ہوگا جب کہ ’’11 آئی 5 جی‘‘ کا ماڈل 335 ڈالرز یعنی 59 ہزار پاکستانی روپے سے زائد میں ملے گا۔
دونوں فونز کو گزشتہ سال چین میں لانچ کیا گیا تھا اور ان فونز کو سب سے پہلے بھارت میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا تاہم بعد میں ممکنہ طور پر دیگر ممالک میں بھی متعارف کرایا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News