دنیا کے بعد اگر کسی سیارے پر زندگی کے آثار نمودار ہوئے ہیں تو وہ مریخ ہے جس کے کے بعد انسانوں کو وہاں پر آباد کرنے کے منصوبے پر کام کیا جارہا ہے۔
دوسری جانب مریخ پر زندگی گزارنے والے انسانوں کے لئے ماہرین نے کچھ نقصانات کی بھی نشاندہی کی ہے جس میں جلدی بوڑھا ہونا شامل ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ مریخ پر جاکر زندگی بسر کرنے والے افراد قبل از وقت ہی بوڑھے ہوجائیں گے یا پھر وہ آدم خور بن جائیں گے ۔
اس کے علاوہ ماہرین کا کہنا ہے کہ مریخ پر سب سے بڑا مسئلہ خوراک کا ہوگا اور اسکے علاوہ دیگر مسائل بھی درپیش ہوسکتے ہیں جن میں ضروریات زندگی شامل ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ مریخ پر انسان زندگی کو توازن ملنا بہت مشکل ثابت ہوگا اور اگر اس سیارے پر انسانوں کو بسانہ ہی ہے تو ضروری ہے کہ وہاں نطام زراعت کا انتظام کیا جائے۔
اس کے علاوہ ماہرین کا کہنا ہے کہ انسان میں ایک ’سیل سینسس‘ نامی پراسیس ہوتا ہے جو کہ مریخ پر تیز ہوجائے گا اور انسان وقت سے پہلے ہی بوڑھا ہوجائے گا۔
خیال رہے کہ اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے اعلان کیا ہے کہ مریخ پر انسانون کو منتقل کرنے کے عمل میں 10 سال کا عرصہ درکار ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
