موبائل فون کا استعمال آج کل زندگی کا ایک لازمی حصہ بن چکا ہے کیونکہ اس ایک فون میں ہماری آدھی زندگی بستی ہے۔
اس کا زیادہ استعمال اثر آپ کی صحت، مزاج اور رویئے پر بہت بری طرح اثر انداز ہوتا ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ آپ کے ازدواجی تعلقات پر بھی اثر انداز ہوسکتا ہے۔
اگر آپ شادی شدہ ہیں یا پھر جلد ہی ازدواجی زندگی کا آغاز کرنے والے ہیں تو ضرور یہ آرٹیکل پڑھیں ۔
برطانوی ریلیشن شپ ایکسپرٹ نے بتایا ہے کہ موبائل فون کے بے جا استعمال سے ازدواجی زندگی بہت بری طرح متاثر ہوسکتی ہے۔
انہوں نے اپنا ذاتی تجربہ لوگوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ’ میرے ازدواجی تعلقات بہت خراب ہوچکے تھے اور ہماری طلاق ہونے والی تھی جس کی اصل وجہ یہ موبائل فون بنا تھا‘۔
ان کا کہنا تھا کہ ان سب معملات سے نجات کے لئے میں نے اپنے روٹین میں تبدیلی کی اور گھر آنے کے بعد موبائل فون کو ایک کونے میں رکھ کر اپنی اہلیہ سے کچھ دیر گفتگو کرنا شروع کردی۔
انہوں نے بتایا کہ ایسا کرنے سے تمام صورتحال تبدیل ہوگئی اور ہمارے تعلقات ایک بار پھر خوشگوار ہونے لگے اور ہمارے رویئوں مں مثبت تبدیلی آنے لگی ۔
ایکسپرٹ کا کہنا ہے کہ اپنے ساتھی کو وقت دینا، اس سے کچھ دیر باتیں کرنا اور اپنے معاملات کو بات کر کے حل کرنا آپ کی زندگی کو خوشگوار موڑ دے سکتا ہے لیکن اس کے لئے موبائل کو ایک کونے میں رکھنا بہت ضروری ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
