بھارتی شہری نے قرضے کی درخواست مسترد کرنے پر بینک کو آگ لگادی ۔
رپورٹس کے مطابق بھارتی شہر کرناٹک میں ایک ایک واقعہ پیش آیا ہے جس میں شہری نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے بینک کو آگ لگادی ہے۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ شہری نے بینک میں قرضے کے لئے درخواست جمع کروائی تھی جو کہ جانچ پرتال کے بعد مسترد کردی گئی تھی۔
درخواست مسترد کیے جانے پر شہری نے اپنے غصے کے اظہار میں رات کے وقت بینک کی کھڑکی توڑ کر دفتر میں پیٹرل چھڑکا اور پھر آگ لگادی۔
بینک میں لگی آگ کو دیکھ کر راہ گیروں نے فوری طور پر پولیس کا اطلاع دی اور فائر بریگیڈ حکام کو مطلع کیا۔
پولیس کے مطابق بینک کے جلنے پر تقریباً 12 لاکھ کا نقصان ہوا ہے جبکہ دفتر میں موجود تمام تر چیزیں اور مشینیں جل کر خاکستر ہوگئیں ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
