
وزیر اعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ نے ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کی ٹوئٹ کردی۔
جمائمہ گولڈ اسمتھ نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ’’ورڈل‘‘ پزل گیم کے حوالے سے صارفین کو اندازہ لگانے کا کہا۔
ایک صارف نے پزل گیم کا جواب دینے کے بجائے جمائمہ کو پاکستان واپس آنے کا کہہ دیا۔ لکھا کہ عمران خان آپ کے بغیر کچھ بھی نہیں، انہیں ان کے دوستوں کی جانب سے بے وقوف بنایا جارہا ہے۔
ایک اور ٹوئٹر صارف نے اس تبصرے کا اسکرین شاٹ شیئر کیا جس میں انہوں نے کہا کہ میں شرط لگاتا ہوں کہ ’’ورڈل‘‘ گیم کے تخلیق کار نے یہ توقع نہیں کی تھی کہ کوئی اس گیم کے بارے میں کسی ایک پوسٹ پر اس طرح کے ردعمل کا اظہار کرے گا۔
جمائمہ نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ’’ہر ٹویٹ۔ میری باقی زندگی کے لیے‘‘۔ ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے ’’پاکستان زندہ باد‘‘ لکھا اور ساتھ ہی پاکستانی پرچم اور دل کے ایموجیز بھی لگائے۔
واضح رہے وزیراعظم عمران خان سے علیحدگی کے باوجود جمائمہ گولڈ اسمتھ ہمیشہ پاکستان سے محبت کا اظہار کرتی رہتی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News