آج کل کے دور میں ملازمت حاصل کرنا ایک بہت مشکل کام بن گیا ہے جس کی وجہ سے اچھے اور قابل امیدوار بھی گھروں میں بیٹھے ہیں۔
حال ہی میں ایک ایسا واقعہ سامنے آیا ہے جس میں ایک امیدوار نے ملازمت کے لئے انوکھا انداز اپنایا جو کہ کمپنی کو اس قدر پسند آیا کہ اسے نوکری پر رکھ لیا۔
یہ واقعہ برطانیہ میں پیش آیا ہے جہاں کے 24 سالہ جوناتھن نے ایک پرنٹنگ ہاؤس میں ملازمت کے لئے درخواست جمع کرائی تھی۔
AdvertisementHere’s some CCTV footage of the #jobseeker in action! He’s been the talk of the office since covering everyone’s cars in CVs. I love it when we get a #creativejobapplication – Craig, Marketing Manager pic.twitter.com/OmE5puQgwI
— instantprint (@instantprintuk) January 18, 2022
جوناتھن نے کمپنی میں اپنی درخواست ملازمت کے لئے سی وی ای میل کرنے کے بجائے کمنپی کی پارکنگ میں کھڑی گاڑیوں کے ذریعے مالکان تک پہنچائی۔
اس کمپنی کے مینیجر کا کہنا ہے کہ جوناتھن کا سی وی دینے کا یہ انداز کمپنی کو بہت پسند آیا جس کی وجہ سے اسے ملازمت دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
خیال رہے کہ کمپنی کی جانب سے شائع ہونے والے اشتہار کے جواب میں 140 درخواستیں موصول ہوئیں تھیں ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
