
بالی ووڈ کے ’’باد شاہ‘‘ شاہ رخ خان کے مداحوں کا انتظار بالآخر ختم ہوا، پہلی بار راجکمار ہیرانی کی فلم میں نظر آئیں گے۔
فلم ’’زیرو‘‘ میں شاہ رخ خان آخری بار بڑی اسکرین پر نظر آئے جس کے بعد ان کے مداحوں کو 3 سال سے زیادہ عرصے کا انتظار کرنا پڑا تاہم اب ان کا یہ انتظار ختم ہوا کیوں اداکار فلم ’’پٹھان‘‘ کے بعد پہلی بار راجکمار ہیرانی کی اگلی آنے والی فلم کی شوٹنگ شروع کریں گے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان اور راجکمار ہیرانی کی فلم کی شوٹنگ اس سال مارچ شروع ہوگی، شاہ رخ خان اور رجکمار ہیرانی دونوں ہی کافی عرصے سے کام کرنا چاہتے۔
رپورٹس میں مزید انکشاف کیا گیا ہے کہ فلم کے کچھ حصوں کی شوٹنگ کے لیے کاسٹ اور عملے کے لندن اور بوڈاپیسٹ جانے کی بھی توقع ہے۔
کہا جارہا ہے کہ بالی ووڈ ورسٹائل اداکارہ تاپسی پنو کو اس فلم میں شامل کیا گیا ہے، یہ پہلی بار ہے کہ بالی ووڈ کے باد شاہ کے ساتھ وہ پہلی بار اسکرین اپنے اداکاری کے جوہر دکھائیں گی تاہم انہوں نے اسے سے پہلے بھی ایک ساتھ کام کیا ہے کیوں کہ فلم ’’بدلہ‘‘ میں شاہ رخ خان ان کے پروڈیوسر تھے۔
واضح رہے بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان اپنی نئی آنے والی فلم ’’پٹھان‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جو جلد ہی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News