
پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ ، ماڈل اور میزبان نور بخاری نے کہا ہے کہ دُعا زہرہ کیس کو اب مزید نہ اُچھالیں، اب اسے اُن کے گھر کا ذاتی مسئلہ رہنے دیں۔
نور بخاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پراس کیس کے حوالے سے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے کہ جس میں ان کا کہنا ہےکہ بچوں سے غلطی ہوگئی ہے، اُنہیں اندازہ نہیں تھا کہ یہ سب اس حد تک پہنچ جائے گا لیکن اب سب سے گزارش ہے کہ مزید اس کیس پر بات نہ کریں تاکہ اُن کے والدین کی مزید عزت خراب نہ ہو۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
نور بخاری نے کہا کہ بچی بھی ایک صدمے سے گُزر رہی اور والدین بھی، ایسے میں آپ کے منفی تبصرے اُن کو مزید پریشان کررہے ہیں۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ مثبت سوچیں اور اللّہ کا شُکر ادا کریں کہ دُعا کے ساتھ کچھ غلط نہیں ہوا، ساتھ ہی سب کی بیٹیوں کی عزت کی حفاظت کے لیے دُعا کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News