
پاکستانی لیجنڈری صوفی گلوکارہ عابدہ پروین کا کلام’اے میرے مولا‘ٹاپ ٹرینڈز میں شامل وہ گیا۔
یاد رہے کہ بھارتی گلوکار جوڑی سلیم سلیمان کے اشتراک سے ریلیز کیا تھا جو کہ آج کل بھارت میں مقبول ہو رہا ہے۔
یہاں آپ کو اس کلام کے حوالے سےایک حقیقت بتاتے چلیں کہ اس کلام کی ویڈیو کو دنیا کے تین شہروں ممبئی، ٹورنٹو اور اسلام آباد میں عکس بند کیا گیا تھا اور اس کلام کی ویڈیو کو اصل میں 5 جولائی 2016 میں’نورِ الہٰی‘ کے عنوان سے ریلیز کیا گیا تھا۔
عابدہ پروین کا یہ کلام ویڈیو شیئرنگ ایپ یوٹیوب پر 9 اپریل کو اپ لوڈ کیا گیا جہاں یہ اب تک 3 لاکھ سےزائد ویوز حاصل کرچکا ہے اور یوٹیوب کی میوزک کیٹیگری میں ٹرینڈ کر رہا ہے۔
اس کلام کی اوریجنل ویڈیو یوٹیوب پر اب تک 1 کروڑ سے زائد ویوز حاصل کرچکی ہے۔
اب اس ویڈیو کو دوبارہ’اے میرے مولا‘ کے عنوان سے اپلوڈ کیا گیا ہے ۔
سوشل میڈیا صارفین رمضان کے مہینے میں اس روحانی کلام میں دیئے گئے انسانیت اور ہمدردی کے پیغام کو سراہتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News