
ملکہ برطانیہ کی پلاٹینیم جوبلی کی تقریب میں شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل نے کیوں شرکت نہیں کی؟
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈیوک اینڈ ڈچز آف سُسیکس شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل نے ملکہ برطانیہ کی پلاٹینیم جوبلی کی تقریب میں اس لیے شرکت نہیں کی کیونکہ وہ اس سے پہلے ہی امریکا واپس چلے گئے تھے۔
ملکہ برطانیہ کی شاہی محل کی بالکونی میں آمد اور پلاٹینیم جوبلی کی اختتامی تقریب سے پہلے ہی برطانوی شاہی جوڑا اپنے بچوں، آرچی اور لیلیبٹ کے ہمراہ اتوار کی شام اپنے نجی جیٹ طیارے میں سانتا باربرا، کیلیفورنیا پہنچ گئے تھے۔
تاہم ہیری اور میگھن اس وقت امریکا کے لیے روانہ ہوئے جب محل میں پلاٹینیم جوبلی کی اختتامی تقریب جاری تھی۔
یاد رہے کہ شہزادہ ہیری اور ان کی فیملی کو فروگمور کاٹیج سے ہوائی اڈے تک لے جایا گیا اور وہ دوپہر کو وہاں سے امریکا کے لیے روانہ ہوئے۔
واضح رہے کہ ملکہ برطانیہ نے اتوار کے روز بکنگھم پیلس کی بالکونی میں عوام کو اپنی خصوصی جھلک دکھائی تاہم ملکہ کے ہمراہ، شہزادہ چارلس، شہزادہ ولیم، شہزادہ جارج اور شاہی خاندان کے دیگر افراد بھی موجود تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News