
دس سیکنڈ کے ایک ٹک ٹاک ٹرینڈ نے 10 سالہ بچی کی زندگی برباد کردی ہے، اور اب اسے پلاسٹک سرجری کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔
بچی نے ٹک ٹاک کے رجحان کی تقلید کرنے کی کوشش میں اپنے ہاتھوں کی جلد پر براہ راست ڈیوڈرنٹ چھڑکا، جس سے اس کا ہاتھ فراسٹ بائٹ کا شکار ہوگیا۔
متاثرہ دس سالہ بچی اپنے دوست کے گھر رات کو رکی تھی، جہاں انہوں نے ایک ٹک ٹاک ویڈیو دیکھی اور اس کی نقل کرنے کا فیصلہ کیا۔
لڑکی کی سہیلی نے پہلے صرف چند سیکنڈ کے لیے ڈیو کا اسپرے کیا، جبکہ متاثرہ نے اپنی نازک جلد سے صرف ایک انچ کی دوری پر کین پکڑا اور تقریباً 10 سیکنڈ تک اسپرے کیا۔
بچی کی ماں کا کہنا ہے کہ “10 سیکنڈ کی حماقت نے اسے دو سال کے کرب میں مبتلا کردیا۔”
24 گھنٹوں تک گھر میں جلنے اور درد سے نمٹنے کی کوشش کرنے کے بعد خاندان اگلے دن ہسپتال پہنچ گیا۔
ڈاکٹر نے انہیں ایک پلاسٹک ٹیم کے پاس بھیج دیا اور کہا کہ زخموں کو مکمل طور پر ٹھیک ہونے میں 18 ماہ سے دو سال لگ سکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ لڑکی کو پلاسٹک سرجری کی ضرورت ہو سکتی ہے۔
بچی کی ماں نے بتایا کہ “یہ بہت بڑا صدمہ تھا، کیونکہ وہ عام طور پر ایک سمجھدار سی لڑکی ہے، وہ کبھی پریشانی میں نہیں پڑتی۔ لیکن اس وقت اس کے پاس عقل کی کمی تھی۔”
39 سالہ ماں نے مزید کہا کہ ان کی بیٹی کا سمر ویکیشن برباد ہو گیا ہے کیونکہ وہ اپنے جلے ہوئے ہاتھوں کے ساتھ دھوپ میں باہر نہیں جا سکتی اور نہ ہی سوئمنگ پول میں کود سکتی ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ، “وہ تب سے بہت خاموش ہے، وہ بہت تکلیف میں ہے، لیکن وہ سیدھی اسکول واپس چلی گئی ہے۔”
دوسرے والدین کو انتباہ دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ “بس انہیں یاد دلاتے رہیں کہ اس طرح کے احمقانہ رجحانات میں حصہ نہ لیں، ان 10 سیکنڈز نے اس کے اگلے چند سال برباد کر دیے ہیں۔”
ٹک ٹاک کی ایک ترجمان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ “ہمیں اپنی کمیونٹی کی حفاظت اور بہبود کا بہت خیال ہے۔ ہم فعال طور پر ایسے مواد کو ہٹاتے ہیں جو خطرناک چیلنجوں کی عکاسی کرتا ہے اور اس کی تلاش کرنے والے لوگوں کو ہمارے سیفٹی سینٹر کا دورہ کرنے کا اشارہ دیتے ہیں، جہاں وہ آن لائن چیلنج کے ساتھ مشغول ہونے کے لیے ایک ایپ گائیڈ تلاش کر سکتے ہیں، جو نوجوانوں کی حفاظت کے سرکردہ ماہرین کے ساتھ تیار کی گئی ہے۔”
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News